شادی کی تقریب میں دولہا نے مکھی بھگانے کیلئے دلہن کو تھپڑ رسید کر دیا

شادی کی تقریب میں دولہا نے مکھی بھگانے کیلئے دلہن کو تھپڑ رسید کر دیا
 شادی کی تقریب میں دولہا نے مکھی بھگانے کیلئے دلہن کو تھپڑ رسید کر دیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)یقیناًوہ ایک ناقابلِ فراموش اور خوب صورت لمحہ تھا جب شادی کی تقریب کے دوران دولہا اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے کھڑا تھا جب کہ حاضرین کی آنکھیں اس جوڑے پر جمی ہوئی تھیں جن کو کچھ لمحے بعد ایک خوش گوار زندگی کا آغاز کرنا تھا۔ اچانک دولہا کی جانب سے دلہن کے چہرے پر ایک تھپڑ رسید کر دیا گیا !مگر یہ کسی ناراضگی یا غصے کی وجہ سے نہیں بلکہ اْس شہد کی مکھی کے سبب ہوا جو دلہن کے خوب صورت چہرے کے سامنے انتہائی بے تکلفی کے ساتھ اْڑے جا رہی تھی۔برطانوی اخبار " ڈیلی میل" کے مطابق مذکورہ واقعے کی وڈیو غالبا امریکا میں فلم بند کی گئی۔وڈیو سے ایسا نظر آتا ہے کہ دلہا میاں اس بات کو برداشت نہ کر سکے کہ یہ "رقاصہ" مکھی ان لمحات کا مزہ کرکرا کرے جس میں وہ اپنی شریک حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ لہذا دولہا میاں نے فیصلہ کیا کہ ایک ہی کاری وار میں اس مکھی کو مار گرایا جائے۔ تاہم یہ "ضرب" غلطی سے دلہن کے چہرے پر لگی۔ اس موقع پر حاضرین محفل اور دلہن کے قہقہے بلند ہوئے جو اس موقع پر اپنی ہنسی کو روک نہ سکی۔

مزید :

صفحہ اول -