پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فضل حکیم گروپ نے میدان مار لیا

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فضل حکیم گروپ نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیوروپورٹ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فضل حکیم گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا۔PMA ضلع صوابی کے عہدیداروں کے چار سالہ انتخابات میں مخالف گروپ کو بری طرح شکست دے کر فضل حکیم گروپ کے تمام عہدیدار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔محکمہ صحت ضلع صوابی کے مردوخواتین ملازمین نے انتخابات میں ووٹ ڈال کر بھر پور حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) ضلع صوابی کے چار سالہ انتخابا ت میں فضل حکیم گروپ کے ، فضل حکیم نے صدارت کے لیے 51 کے مقابلہ میں 290 ووٹ جب کہ جنرل سیکرٹری کے لیے ناصر علی نے 93 کے مقابلہ میں 242 ووٹ لیکر شاندار کامیابی حاصل کی۔دیگر عہدوں میں سینئر نائب صدر کے لیے اکبر شاہ نے 74 کے مقابلہ میں 261 ووٹ ،نائب صدر اول کے لیے حاجی اسلام گل نے 91کے مقابلہ میں 246 ووٹ ،نائب صدر دوم کے لیے سعیدہ بیگم نے 91 کے مقابلہ میں 234 ووٹ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے لیے عبد الحق نے 92 کے مقابلہ میں 238 ووٹ،جائنٹ سیکرٹری کے لیے حسن الوہاب نے 109کے مقابلہ میں 227 ووٹ ،فنانس سیکرٹری کے لیے گوہر علی نے 64 کے مقابلہ میں264 ووٹ ،رابطہ سیکرٹری کے لیے عاقل احمد نے 76 کے مقابلہ میں251ووٹ ،آفس سیکرٹری کے لیے نثاراحمد نے 67کے مقابلہ میں263 ووٹ حاصل کئے جبکہ پریس سیکرٹری کے لیے سید آمان جدون بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔فضل حکیم گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرکے آئندہ چار سال کے لیے ضلع صوابی کے پیرامیڈیکس کی قیادت سنبھال لی ہے ۔دریں اثناء پاکستان ورکرز فیڈریشن (PWF)ضلع صوابی کے شوکت علی انجم،محمد رفیق،عابد حسین ،حاجی نیاز علی ،محمد فاضل اور دیگر نے اس شاندار کامیابی پر PMA ضلع صوابی کے تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی۔