تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک کیا‘ اسد قیصر

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو کرپشن سے پاک کیا‘ اسد قیصر

  

صوابی ( بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سوئپ کر کے مرکز سمیت صوبوں میں ہماری حکومتیں بنے گی ۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن سے پاک صوبہ بنایا ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع ٹھنڈ کوئی میں سیاسی رہنما گوہر رحمن کا ساتھیوں اور خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حکومت ملنے پر بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کئے جائیں گے مسلم لیگ ن کی اقربہ پروری اور اے این پی کی کرپشن ایزی لوڈ کی حکومتوں کو عوام نہیں بھولے عوام کو اب دلفریب نعروں سے ورغلانا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں دلفریب نعروں کے قائل نہیں بلکہ عملی اقدامات کے قائل ہے تاکہ عوام کی نظر میں آسکے انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں اربوں روپے کے تر قیاتی پراجیکٹس کاا جراء کیا گیا ہے جس میں تعلیم ، صحت ، مواصلات ، آب نوشی ، زراعت اور ایریگیشن کے شعبے قابل ذکر ہے۔ چار سال کے دوران ضلع صوابی میں جتنے تر قیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اتنی 66سالوں میں نہیں آئے عوام سے جو کچھ کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ آج وفا کر دکھا دیا انہوں نے کہا کہ سیاسی علماء عوام کو مذہب کے نام پر دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہیں اسلام سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے محبت ہے انہوں نے کہا کہ مرغز اورٹھنڈ کوئی کے لئے ایک اور فیڈر جلد از جلد نصب کر دیا جائیگا جس سے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائیگا عدالت کے ذریعے مرکز سے گیس کا حق حاصل کر کے جلد صوابی کے گھر گھر گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو صوابی کے عوام کو گیس سمیت تمام سہولیات سے محروم کر رکھا ہے#

مزید :

کراچی صفحہ اول -