شانگلہ میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری‘ گرمی کا زور ٹوٹ گیا
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں دوسرے روز بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بالائی علاقوں میں ژالہ باری کاسلسلہ جاری،سینکڑی، بشام ،دیدل کماچ کے علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔یخ تنگی سمیت جابہ ،مان سرمیں چھٹی کے دن سیاحوں کا رش ،موسم سے لطف اندوز ہوئے،سیاحتی مقامات میں سہولیات کی فقدان پر سیاح پریشان حکومت سے شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں گیسٹ ہاؤسیز،چیئرلفٹ،ہوٹلزبنانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا ،بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہو گیا۔گرج چمک اور تیز ہواؤں آندھی طوفان کیساتھ ہونے والی بارش سے شانگلہ کے گرم ترین علاقے سینکڑئی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ،ادھر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے۔سہولیات کے فقدان پرمایوس ہوگئے،حکومت سے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔محکمہ موسمیات نے ائندہ کئی دنوں تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی ہے۔