قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع ہونگے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج سے شروع ہونگے

  

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج (پیر کو ) شروع ہوں گے ،اہم خارجہ امور اور قومی سلامتی وامن وامان کی صورتحال پر بحث ہوگی ، ایوان بالا میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

نیوز لیکس اور ٹوئٹ سے متعلق اپوزیشن کی بحث کو سمیٹا جائے گا یاد رہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف سمیت کئی رہنماؤں نے نیوزلیکس سے متعلق قومی سلامتی کے معاملے پر اعلی سیاسی و عسکری قیادت میں تصفیہ پر سلگتے سوال اٹھائے ہیں جب کہ چیرمین سینیٹ نے بھی سوالی اٹھادیا ہے کہ سرکاری بیان میں کس آئین اور ضابطے کے تحت حکومت اور عسکری ادارے کو ہم پلہ قراردیتے ہوئے فریقین لکھا گیا ہے کیونکہ آئین کی شق 243کے تحت فوج کا کمانڈ اور اختیار حکومت کے پاس ہے یعنی وہ سول حکومت کے تابع ہے چیرمین سینیٹ نے اس معاملے پر حکومت اپوزیشن کے تمام رہنماؤں سے مشاورت کا اعلان کیا ہے وزیرپارلیمانی امور کے اس بارے میں جواب پر چیرمین سینیٹ عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں ضروری ہوا تو اس معاملے پر چیرمین سینیٹ رولنگ جاری کرکے ہمیشہ کے لئے اس معاملے کو طے کرنے کا راستہ ہموار کردیں اس اہم معاملہ پر بھی ایوان میں بات ہوگی اور نیوزلیکس کی مخفی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا ، آج کے ہنگامہ خیز اجلاسوں میں امن و امان کی بگڑتی صورتحا پر اپوزیشن جماعتیں احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گی اسی طرح دونوں ایوانون میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشتگردی کے حملے کے واقعہ پر بحث ہوگی ، سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد جبکہ قومی اسمبلی کا42واں سیشن شروع ہوگا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 5بجے شام طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -