تعلیمی اداروں میں آئی جے ٹی کا کردار کلیدی رہا ہے‘ شاہکار عزیز

تعلیمی اداروں میں آئی جے ٹی کا کردار کلیدی رہا ہے‘ شاہکار عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم شاہکار عزیز نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔تعلیمی اداروں میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ چٹان کی طرح کھڑی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کی تاریح گواہ ہے کہ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کی رہنمائی کی ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ قران وہ سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن صحیح معنوں میں قوم کے ہیرو ہے جنہوں نے سیکولر ازم اور لبرل ازم کے نظریات کے خلاف جد و جہد کرکے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہے ۔اسلامی جمیعت طلبہ کا نصب العین اللہ اور اسکے رسول ﷺکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہی کا حصول ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی اسلامی سواڑی میں ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا ۔تربیت گاہ سے ڈویژنل ناظم افتحار حسین ،ضلعی ناظم ضیاء اسلام ،جنرل سیکرٹری حسین علی اور جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا نے بھی خطاب کئے ۔صوبائی ناظم نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی داروں میں واحد تنظیم ہے جو وطن کی استحکام اور اسلامی تعلیمات کو رائج کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل ازم اور کمینو ازم کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ ہر میدان میں کھڑی ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کی ستر سالہ تاریح گواہ ہے کہ انہوں نے نے ہر جابر کے سامنے جھکنے کی بجائے انکا مقابلہ کیاہے ۔انہوں نے طلباء پر زوردیا کہ وہ قران وہ سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بہترین شاگرد اور گھروں میں بہترین بچے کا نمونہ پیش کرے ،انہوں نے کہا کہ طلبہ ملک کا روشن مستقبل ہے ۔اور یہی طلبہ مستقبل میں ملک اور قوم کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ہم تعلیم ہی کے ذریعے اپنے ملک اور قوم کی حالت بدل سکتے ہے ۔