محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام 9 پولٹری فارمز کو سامان کی فراہمی

محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام 9 پولٹری فارمز کو سامان کی فراہمی

  

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) محکمہ لائیوسٹاک نے باجوڑایجنسی کے9پولٹری فارمز کو سامان فراہم کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی خان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر احمد یونس ، پولٹری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شہاب الدین فجہ اور پولٹری فارمز مالکان بھی موجودتھے ۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ محمد علی خان نے 9پولٹری فارمز مالکان کو سامان کی فراہمی کیلئے باقاعدہ ایگریمنٹ فراہم کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک باجوڑ احمد یونس نے بتایا کہ اپریشن کے دوران تباہ ہونیوالے26پولٹری فارمز کیساتھ تعاون کیاجائیگا جبکہ اس وقت 9پولٹری فارمز کو چوزے اور ان کیلئے خوراک سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیاگیاہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امداد کا مقصد باجوڑایجنسی میں پولٹری کے کاروبار کو فروغ دینا ہے تاکہ پولٹری مالکان اپنا کاروبار بڑھا سکیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -