لکی مروت کو سب سے زیادہ ترقیاتی یافتہ ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے :ہمایوں سیف اللہ

لکی مروت کو سب سے زیادہ ترقیاتی یافتہ ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے :ہمایوں ...

  

لکی مروت(پ ر) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان (ہلال پاکستان ) اور مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خاندان نے لکی مروت کو سب سے زیادہ ترقیاتی یافتہ ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے جس کی لئے اہلیان لکی مروت کو متحد ہوکر برادران کا بھر پور ساتھ دینا ہوگاسیاست سے بالا تر ہوکر ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوششیں کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین لکی مروت سے اپنے رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عمائدین علاقہ نے سیف اللہ برادران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سیف اللہ برادران نے کہا کہ ان کے خاندان کے علاوہ کسی سیاسی ومذہبی جماعت اورگروپ کے پاس ضلع کی تعمیر وترقی وخوشحالی کا کوئی منشور نہیں کئی مرتبہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے باوجو سیاسی مخالفین نے عوام کی کوئی خدمت نہیں ہے ہمیشہ ذاتی مفادات کو مقدم رکھا اب جبکہ برادران نے ضلع میں گرڈسٹیشنوں کا قیام سمیت بجلی فیڈروں ،آبنوشی و آبپاشی ،صحت ،تعلیم و دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاتے ہوئے کرم تنگی ڈیم منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے تو یہ ترقی مخالفین کو پسند نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -