اسلام امن و بھائی چارے کا درس دینے والا دین ہے :مفتی عبدالشکور

اسلام امن و بھائی چارے کا درس دینے والا دین ہے :مفتی عبدالشکور

  

مہمند ایجنسی( نمائندہ پاکستان) اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے۔جمعیت علماء اسلام دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں جے یوآئی نے دی ہے۔مولانا عبدالعفور حیدری پر قاتلانہ حملہ اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام قابل مذمت کرہے۔جے یو آئی فاٹا کے امیرمفتی عبدالشکور کا غلنئی غنڈئے کلے میں دستار بندی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی غلنئی غنڈئی کلے مدرسہ جامعہ خالد بن ولید میں دستار بندی کی پر وقارتقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں جے یو آئی فاٹا و مہمند ایجنسی کے امراء اور مقامی علماء کرام نے حفظ اور ناظرہ قرآن کے بچوں کی دستار بندی کی اور انہیں انعامات دی گئی۔۔ درجنوں شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے جے یو آئی فاٹا کے امیرمفتی عبداشکوربیٹنی ،جمعیت علماء اسلام مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمدعارف حقانی،جامعہ عبداللہ ابن مسعود سنگر کے مہتمم مولانا عبدالحق،جامعہ اسلامیہ غلنئی کے مہتمم مولانا سمیع اللہ،مولانا عبدالمنان،مولاناافتخار احمدحقانی،مولانافضل باد شاہ،مفتی عبد الخالق شاہ اور جامعہ خالد ابن ولید کے مہتمم مولانا ساجد خان نے کہاکہ اسلام امن اور رواراری کا درس دیتاہے۔ اور امن بھائی چارے اور انسانیت کے فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے ۔دینی مدارس کے علماء کرام اور دینی طلباء امن کے داعی اور اسلام کا اصل تشخص اجاگر کررہے ہیں۔ اسلامی تعمیری سوچ رکھنے والا ہر ذی شعور مسلمان بے گناہ لوگوں کی قتل اور دہشت گردی کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ کی ڈپٹی چیئر مین وجے یو آئی کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے اور بے گناہ انسانی جانو ں کے ضیاع واقعے کی شدید مذمت کی ۔ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہے۔علماء انبیاء کرام کے جانشین ہے۔مدارس میں خا لص قرآن اوربندہ کے درمیان تعلق کا درس دیتاہے۔تحریک آزادی میں سب سے زیادہ قربانیاں اور مضبوط تحریک علماء دیوبند نے چلائی تھی۔ جس میں خاص طور پر تحریک ریشمی رومال قابل ذکر ہے۔مہمند ایجنسی کے اکابرین نے بھی تحریک آزادی میں حاجی صاحب ترنگزئی کی قیادت میں علماء کرام کے ساتھ مل کر پاکستان بنوانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔آخر میں جے یو آئی فاٹا کے آمیر مولاناعبداشکور نے رواں سال قرآن پاک کو حفظ اور ناظرہ پر مکمل کر نے والے طالب علموں کی دستار بندی کی اور انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -