مٹہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہوگئے

مٹہ‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیر و شکر ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ(نمائندہ پاکستان) 38سالہ پرا نی خاندانی دشمنی دوستی میں تبدیل،صلح میں کردار ادا کر نے والو ں کے بے حد ممنوں ہیں،فریقین تفصیلات کیمطابق مٹہ کے علاقہ میاں کلی ڈمامہ میں 38سالہ پرانی خاندانی دشمنی جو کہ امیر زمان سکنہ میاں کلی ڈمامہ اور افضل خان اور صنوبر سکنہ سپیر دار کے درمیان چل رہی تھی ،اور اتنے عرصے میں دونوں فریقوں سے 5قتل ہو چکے تھے کو جر گے کے مدد سے دوستی میں تبدیل کر دیا گیا اس حوالے سے صلح کے تقریب فریق اول امیر زمان کے حجرے میں منقد ہوئی ،جس میں علاقہ کے سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ،جر گے سے خطاب میں دونوں فریقوں نے جر گہ منعقد کر نے والوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پچھلے 38سال سے نرگ میں جل رہے تھے اج تھوڑا سکون مہیا ہوا ،دونوں فریقوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارے زندگی جر گہ کر نے والوں کے احسان مند رہینگے جبکہ دونوں فر یقوں نے جر گہ کے سامنے اقرار کیا کہ ائیندہ کیلئے بھا ئی بھا ئی بن کے زندگی گزارینگے ،اس موقع پر مولا نا محمد یوسف حقانی اور مولانا بد رے عالم نے دین اسلام کے روشنی میں صلح کر نے کے فوائد اور ثواب کا زکر کیااور کہا کہ اج اس صلح کے محفل میں اللہ تعالیٰ ر حمت بر سا رہیں ہے اس موقع پر حاجی جلات خان ،جہانزیب لالا،اور حبیب اللہ نے بھی خطاب کیا اور صلح کر نے پر دونوں فر یقوں کو مبار ک باد دی ۔