رحمت سلام خٹک نے کرک شہر میں انتخابی دوروں کا آغاز کر دیا

رحمت سلام خٹک نے کرک شہر میں انتخابی دوروں کا آغاز کر دیا

  

کرک (بیورورپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رحمت سلام خٹک نے کرک شہر میں انتخابی دوروں کا آغاز کر دیا ، اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق قادر خٹک کے ورثاء سے گھر جا کر تعزیت کی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اخلاق یونس، وہاب خٹک، صاحب رحمان و دیگر کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ’’ عوامی دستک‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو جلد از جلد کرک کا دورہ کرواکر یہاں پانی ، بجلی اور گیس کے مسائل سمیت عوام فلاح کے اجتماعی منصوبوں کیلئے میگا پیکچ منطور کراؤنگا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملکی ترقی کی سیاست کر رہی ہے جبکہ مخالفین انتشار پھیلا کر ملکی اداروں کی کارکردگی غیر موثر کرنے میں لگے ہیں انہوں نے کہا کہ کرک شہر کے تفصیلی دورے کے دوران شمولیتی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئیگا جس میں درجنوں اہم شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرینگے واضح رہے کہ رحمت سلام خٹک او جی ڈی سی ایل حکام کی موجودگی میں ہفتہ 20مئی کو کرک شہر کو پانی فراہمی کے منصوبے کوٹل گریوٹی سکیم کا افتتاح کرینگے اور اتوار 21مئی کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹور نامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی بھی ہونگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -