انڈسٹریل زون نہ ہونے پر سرائیکی وسیب کو سی پیک کا فائدہ نہیں‘ جمشید دستی

انڈسٹریل زون نہ ہونے پر سرائیکی وسیب کو سی پیک کا فائدہ نہیں‘ جمشید دستی

  

ترنڈہ محمد پناہ ( نمائندہ خصوصی)سرائیکی وسیب سے منتخب سیاستدان نے اسمبلیوں میں جا کر صرف اپنے مفادات کی بات کرتے ہیں عوام کے مفادات کی کوئی بات نہیں کرتا ہمارے سرائیکی وسیب میں دریاؤں کا کٹاؤ ہوتا ہے تو اربوں کا نقصان ہو جاتا ہے غریب عوام کو جینے کا حق دیا جائے سرائیکی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

وسیب میں انڈسٹریز زون نہ ہونے کی وجہ سے سی پیک سے اس علاقے کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا سرائیکی وسیب کی عوام پاکستان عوام راج پارٹی کا ساتھ دیں تو سرائیکی وسیب کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے ا ن خیالات کا اظہار پاکستان عوام راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید احمد خان دشتی نے ملک محمد اکمل نائچ ملک محمد آصف نائچ کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت میں جتنی کرپشن آج ہے آج تک اتنی کرپشن ملک میں نہیں ہوئی ہر ظالم جاگیردار کا مقابلہ کرنے کے لیے غریب لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے اس موقع پر را نا حافظ افتخار خرم ،مشتاق احمد فریدی ،اسلم خان پٹھان ،ملک محمد اکمل نائچ،حافظ شبیر شاہین ،ملک صدام نائچ ،ملک آصف نائچ،حافظ محمد اشفاق ،ملک طارق مسن ،سید شاہد اقبال گیلانی ،ملک رفیق احمد نوناری ،عبداللہ خان ،معراج احمد ،رئیس ملازم حسین انارکلی ،ملک عبدالجبار ارائیں ،ملک یونس ارائیں ،محمد شعیب ہاشمی ،سید کلیم رضوی ،سید فہد ریاض ،سید احمد حسن ،حمد جاوید اقبال سعیدی ،رانا عمران عباس ،رانا ہارون عباس، محمد ارشد سیال ،غلام شبیر عباسی ،محمد اویس ہاشمی ،شیخ محمد رمضان ،رانا قیوم عباس،ملک جمیل احمد سمیت دیگر موجود تھے ۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -