شبقدر،غریب طلباء کو ڈومیسائل کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا
شبقدر(تحصیل رپورٹر )شبقدر ڈومیسائل بنانے کے لیے غریب طالب علموں کو سخت مشکلا ت کا سامنا ،ڈومیسائل بنانے پر پندرہ سو روپے سے لیکر دو ہزار کا خرچہ اور بیس دن سے لیکر ایک مہینے کا انتظار بھی کرنا ہو گا ۔طلباء اور والدین نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے حکام سے ڈومیسائل بنانے میں آسانی کا مطالبہ کیا ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر میں ڈومیسائل بنانے میں لوگوں کوبہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں غریب طالب علموں نے شبقدر میڈیا سنٹر کا رُخ کر لیا اور اپنا فریاد صحافیوں کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میں ڈومیسائل بنانا انتہائی پیچدہ اور مہنگا پڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اکثر طالب علموں کی عمریں قومی شناختی کارڈ بننے کے نہیں تو ایسے طالب علموں بہت مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ کبھی نادرا کے آفس کے چکر لگانا پڑتا ہے تو کبھی کونسلروں اور ناظمین کے دستخط کی ضرورت ہوتی ہے طالب علموں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمائیں یا ڈومیسائل بنائے کیونکہ کئی کئی دن انتظار کرنے پر مزدوری کرنے سے چھٹی کرنی پڑ تی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شبقدر میں ڈومیسائل بنانے کا طریقہ کار میں آسانی پیدا کی جائے