ضلعی چیئرمین وہاڑی کے نا مناسب رویہ کیخلاف منیس گروپ کا احتجاج

ضلعی چیئرمین وہاڑی کے نا مناسب رویہ کیخلاف منیس گروپ کا احتجاج

  

وہاڑی(بیو رو رپوٹ+نما ئندہ خصوصی)سابق سپیکر پنجاب اسمبلی وا یم این اے سعید خا ن منیس اور وفا قی پارلیمانی سیکرٹر ی و ایم این اے ساجدسلیم مہدی نے صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ ، ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ کے ہمراہ ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب وایم پی اے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

میاں ثاقب خورشید کی رہائشگاہ پر پر یس کا نفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ ضلعی چیئرمین پیر غلام محی الدین چشتی کا ہمارے گروپ کے یوسی چیئرمینز کے ساتھ نا منا سب رویہ ہے اور اپنے چہیتے یو سی چیئرمینز کو نو ا ز رہا ہے حالا نکہ ہمارے گروپس کے یوسی چیئرمینز کا تعلق بھی مسلم لیگ(ن) سے ہے اور ضلعی چیئرمین بنانے میں ان کا بھی اہم کردار ہے پیر محی الدین چشتی کا من پسند ارکان ضلع کونسل کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے اس موقعہ پر سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید ، یوسی چیئر مینز اجمل سگو ، رائے مبشرکھرل بھی مو جو دتھے انہوں نے کہاکہ ضلعی چیئرمین پیر غلام محی الدین کے بارے میں جلد تمام ممبران ضلع کونسل کی میٹنگ ہو گی اور آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا قبل ازیں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ عام جنرل الیکشن کے حوالے سے مختلف تجا ویز پیش کی گئی اور حلقہ این اے 168، این اے 169، پی پی 232کو خاص طور پر زیر بحث لا یا گیا .

مزید :

ملتان صفحہ آخر -