آئندہ الیکشن میں مذہبی نہیں سیاسی انداز سے حصہ لیں گے‘ ساجد علی نقوی

آئندہ الیکشن میں مذہبی نہیں سیاسی انداز سے حصہ لیں گے‘ ساجد علی نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مذہبی نہیں، سیاسی انداز سے حصہ لیں گے۔اتحادبین المسلمین کے ساتھ اتحاد بین المومنین بھی ان کی ترجیحات میں ہے، وہ مثبت سوچ رکھنے والے گروہوں سے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بات کرسکتے ہیں۔تحریک جعفریہ پاکستان پر پابندی ختم کرنے کی مخالفت ایجنسیاں کیوں کررہی ہیں؟ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے پاس ا س کا کوئی جواب نہیں،دس سال سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آج تک تحریک جعفریہ کے خلاف ریاستی اداروں کو کوئی ثبوت نہیں ملا۔مولانامحمد سبطین کاظمی بے گناہ ہیں،ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کرسکتے اور گواہی کے لئے میں خودبھی جاسکتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت مدرسہ زینبیہ میں شیعہ علما کونسل کی پنجاب کونسل کے اجلاس سے خطاب کے بعد ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے علامہ عارف واحدی،علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ مظہر عباس علوی،علامہ قاضی غلام مرتضیٰ ، مولانا نصیر موسوی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیاعلامہ ساجد نقوی نے واضح کیا کہ انہوں نے کسی کو جماعت سے نکالا اور نہ ہی نکلنے پر مجبور کیا۔ جو لوگ تحریک جعفریہ کو چھوڑ کر گئے ان کا اپنا فیصلہ تھا، وہ میرے پاس آتے تو شاید ا ن کا کوئی گروہ بھی بن جاتا۔اتحاد ملت جعفریہ ان کی ترجیحات میں ہے، وہ مثبت سوچ رکھنے والے گروہوں سے بات کرسکتے ہیں ۔
ساجد نقوی