سخاکوٹ‘ گجر یوتھ فورم کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

سخاکوٹ‘ گجر یوتھ فورم کا عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) گجر یوتھ فورم ملاکنڈنے عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرنے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان میں 8کروڑ سے زائد آبادی گجر قوم کی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں بنیادی مسائل سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ گجر قوم کی نئی نسل بیدار ہو چکی ہے اور مذید کسی کے ہاتھوں کے کھلونے نہیں بنیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ریاست سوات کے والئی کے نواسے اور گجر یوتھ فو رم ملاکنڈ کے چےئرمین شہزادہ میاں گل خرم نے جبن درگئی میں ایک بڑے اجتماع جو کہ خوشحال خان گجر نے کی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معتبر خان ماما ، انذر گل ، فضل آمین ، عالمزیب خان ، جمشید خان کٹھانہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں شہزادہ میاں گل خرم نے کہا کہ پاکستان میں 8کروڑ سے زائد آبادی گجر قوم کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں گجر قوم سے اُمیدوار کھڑے کرینگے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی خاطر پارٹیاں چھوڑنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد نے سینکڑوں سال حکمرانی کی ہے اور آج بھی گجر قوم ایک مضبوط قوم ہے لیکن اندرونی بے اتفاقی کی وجہ سے انتشار کے شکار ہیں جس کا فائدہ سیاسی لوگ اُٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرینگے اور ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑیں گے ۔ شہزادہ میاں گل خرم اور ملک رضا خان نے کہا کہ ہم نے نئی نسل کے لئے کچھ نہیں کیا تو نئی نسل ہمیں معاف نہیں کریگی کیونکہ سب سے بڑا قوم ہونے کے باوجود آج اسمبلیوں میں ہمارے نمائندے نہیں ہیں اور نہ ہی اچھے اچھے پوسٹوں پر گجر قوم کے جوان بھرتی ہیں حالانکہ گجر قوم میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ذہین لوگ موجود ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -