ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا اہم اجلاس

ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا اہم اجلاس

  

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کا اہم اجلاس زیر صدارت نائب ناظم سردار خان منعقد ہوا جس میں ناظم ساجد حسین مشوانی، ممبران محمد انور لالا ، عقیل الرحمان ، محمد اﷲ اور عارف خان سمیت تمام ممبران نے شرکت کی اور بحث میں حصہ لیا۔ اجلاس کے دوران ویلج کونسل کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اور متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیاکہ سخاکوٹ بازار اور ملحقہ علاقوں میں خطرناک مچھروں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے مچھر مار سپرے کی جائیں تاکہ موذی اور خطرناک بیماریاں پھیلنے کے خدشات نہ ہوں ۔ اجلاس میں سخاکوٹ بازار مین روڈ پر کیٹ آئز لگانے اور بازار میں پبلک ہیلتھ کے اسکیمیں مکمل کرنے اور نئے پائپ لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -