سی پی او کی ہدایت، پولیس افسران کی ملتان کے چرچوں میں کھلی کچہریاں

سی پی او کی ہدایت، پولیس افسران کی ملتان کے چرچوں میں کھلی کچہریاں

  

ملتان(کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے ہدایت کی کہ جمعہ کے دن مساجد میں اور اتوار کے دن چرچز میں تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزاپنے اپنے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روزتمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے اپنے اپنے علاقے کے مختلف چرچز میں جا کرکھلی کچہری کا انعقادکیا۔پولیس افسران نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سکیورٹی اور مسیحی برادری کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ پولیس کی ڈیوٹی ہے کہ آپ اپنی عبادت گاہوں میں بغیر کسی خوف کے آسکیں اور اپنی عبادت کر سکیں۔آپ لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔جمعۃ ا لمبارک کے دن ہم مساجد میں بھی جا کر لوگوں کے مسائل سنتے ہیں پولیس کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے عوام ہمیں سکیورٹی یاکسی بھی مسئلہ کے حوالہ سے اطلاع دے سکتے ہیں۔ آپ ہمارے بھائی ہیں اور ہم نے مل کر تمام مسائل کو حل کرنا ہے اگر پولیس اور کمیونٹی کا آپس میں تعلق اچھا ہو تو بڑے بڑے مسائل حل ہو سکتے ہیں آپ کی ضرورت پر ہم فوری رسپانس دیں گے۔ پولیس آپ کی ہے اور آپ کی ہر ممکن مدد اور تعاون کرے گی۔

کھلی کچہریاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -