سکولوں کی تحقیقات کرکے فیزیبل علاقوں کو دئیے جائیں ‘ ملک جہانزیب
ٹانک(نمائندہ خصوصی)نان فیزیبل جگہوں میں فروخت کئے گئے سکولوں کی تحقیقات کرکے فیزیبل علاقوں کو دئیے جائیں ضلع بھر کے متعدد پرائمری سکولوں کو بیچ کرحقداروں کو حق سے محروم جبکہ نونہالان قوم کے مستقبل کو تاریکی کے دہانے پرلا کھڑا کردیا گیاہے ۔ ان خیالات کااظہار بیٹنی قبائل کے مشران ملک جہانزیب ، ملک امین جان ، ملک رائیس خان ودیگر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ علاقہ کے منتخب نمائندوں نے ٹانک کے متعدددیہاتوں میں غیر موضوں جگہوں پر پرائمری سکول دئیے جہاں پر طلباء اور ابادی نہ ہونے کے برابر جبکہ موجود صوبائی حکومت کی انرولمنٹ پالیسی کے متصادم ہے ۔ مشران کا کہناتھاکہ منتخب نمائندے عوام دشمن پالیسی پر کاربند ہیں جسکے باعث اثر ورسوخ اور سیاسی افراد میں اپنے ترقیاتی فنڈزاور سکولوں کے نذرانے پیش کئے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان اورمحکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے غیر موضوں جگہوں میں تقسیم کئے گئے سکولوں کے خلاف تحقیقات کرکے مستحق اور زیادہ ابادی والے علاقوں میں فراہم کرنے جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔