شبقدر تحصیل ناظم ظفر علی خان مستعفی‘ جے یوآئی میں شامل

شبقدر تحصیل ناظم ظفر علی خان مستعفی‘ جے یوآئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ)قومی وطن پارٹی سے وابستہ تحصیل ناظم ظفر علی خان نے جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تحصیل نظامت سے مستعفی ہونے کا اعلان ۔ قومی وطن پارٹی نے مایوس کیا ہے ۔ قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہو نے کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی جس کی وجہ سے جے یوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحصیل ناظم کی حیثیت سے عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور کو شش کی۔ شبقدر سے منشیات کا قلع قمع کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔ کنڈ ا کلچر میں واپڈا اہلکار خود ملوث ہیں۔ وہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، حنیف اللہ حسرت ، مولانا شوکت علی ، عطاء اللہ خان اور دیگر پارٹی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ میڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے تحصیل ناظم شبقد ر ظفر علی خان نے کہا کہ وہ قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر ضلع کونسل او ر تحصیل کونسل کے رکن منتخب ہو ئے اور قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر وہ تحصیل ناظم منتخب ہو گئے مگر پارٹی سے اصولی اختلاف کی وجہ سے اب وہ جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے 18مئی کو ان کی رہائش گاہ پر ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہو رہا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان اور پارٹی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے ۔ ظفر علی خان نے کہا کہ قومی وطن پارٹی صوبائی اسمبلی میں بیشتر اوقات اپو زیشن کا کر دا رادا کر تی رہی مگر اس بار قومی وطن پارٹی صوبائی حکومت کا حصہ بن گئی مگراہم وزارتیں ملنے کے باوجود قومی وطن پارٹی عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے میں ناکا م ثابت ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے قومی وطن پار ٹی چھوڑنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ ظفر علی خان نے کہا کہ بہ حیثیت تحصیل ناظم انہوں نے تحصیل شبقدر کے تمام یونین کونسلوں میں یکساں ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں او ر اس حوالے سے کوئی امتیازی برتاؤ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے شبقدر میں ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری واپڈا حکا م پر ڈال دی اور کہا کہ واپڈا ہلکار خود کنڈا کلچر اور بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر میں منشیات کا قلع قمع کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے جس میں پولیس حکام بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی طرف راعب ہو رہی ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے ۔