ایسی کوئی بات نہیں کہ پنشنرز کیلئے بجٹ نہیں‘ دو تین روز میں مسئلہ حل کردینگے ،سی ای او تعلیم ملتان کی ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو

ایسی کوئی بات نہیں کہ پنشنرز کیلئے بجٹ نہیں‘ دو تین روز میں مسئلہ حل کردینگے ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد خان جوئیہ نے’’پاکستان‘‘ کے ساتھ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی سکولز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے تحت کرنے کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلمنٹری (زنانہ ) کو اس کا چارج دیا گیا ہے ‘ ملتان میں یہ سیٹ خالی ہے ‘ دو تین روز میں ڈی ای او (زنانہ) کی تعیناتی کر دی جائے گی جس کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ پنشنرز کے لئے بجٹ نہیں ہے ‘ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پنشنرز کامسئلہ حل کر دیا جائے گا ۔

سی ای او

مزید :

ملتان صفحہ آخر -