سپیشل بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے‘ مہمند خان

سپیشل بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے‘ مہمند خان

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر )صوبائی حکومت سپیشل پرسن کے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،سرکاری سکولوں میں معزور افراد کے بچوں سے پیپر منی کے نام پر رقم لیا جا رہا ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت میں معزوروں کے حقوق دبائے جا رہے ہیں،پہلے سرکاری فنڈ سے سالانہ وظیفہ مل رہا تھا اب نہیں ملتا ایک بار رقم دیا گیا وہ بھی دو سال بعد دیا گیا ہم معذور افراد حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں لیکن عرصہ دراز سے ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے یہ باتیں معذور افراد کے فلاحی تنظیم اخلاص ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیر مین مہمند خان اور فنانس سیکرٹری شاہجہان سپیشل نے شبقدر میڈیا سنٹر میں اخباری نمائندوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ معذورافراد کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے حکومت معذوروں کے حقوق دبانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ پہلے ایک سال بعد سرکاری فنڈ سے معذوروں کو رقم مل رہی تھی اب دو سال بعد مل رہی لیکن اس میں بھی سرکاری ملازمین رقم دیتے وقت اپنے جیب خرچ کے لیے کٹوتی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف والوں کی حکومت میں ہمارے ساتھ بہت نا انصافی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں سے سرکاری سکولوں میں پیسے لیے جارہے ہیں جو ہم برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ء اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہم معذوروں اور ہمارے چھوٹے بچوں پر رحم کیا جائے ہمیں سالانہ فنڈ سے بروقت رقم دینے کا بندوبست بھی کیا جائے اور ہمارے بچوں کے لیے فری ایجوکیشن کا انتظام بھی کیا جائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -