چارسدہ ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،5دیہات کی بجلی منقطع

چارسدہ ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،5دیہات کی بجلی منقطع

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ) واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ پانچ دیہاتوں کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں میں دو بجلی چور گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین چارسدہ محمد عارف خان کی ہدایت پر ایس ڈی او اسد علی کے نگرانی میں واپڈا حکام نے بجلی چوری اور ڈائریکٹ ہکس کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے پانچ دیہات محمد کلے ، قلارے ، کلیان بے لگئے اور شکر ڈھنڈ کی بجلی کاٹ دی جبکہ ڈائریکٹ ہکس پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایکسین واپڈا محمد عارف خان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف اپریشن بلا امتیاز جاری رہیگااور اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -