وزیر مملکت کے احکامات نظر انداز‘ بدعنوان میپکو افسران کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

وزیر مملکت کے احکامات نظر انداز‘ بدعنوان میپکو افسران کیخلاف کارروائی نہ ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیرمملکت پانی وبجلی کے احکامات نظر انداز ہو گئے ۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے بدعنوان افسروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے میپکو انتظامیہ کوآٹھ روز میں تحقیقات مکمل کر کے بدعنوان افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )تھی۔ تحقیقات کیلئے آٹھ روز کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ تاہم دو ہفتے گزرجانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق میپکو انتظامیہ شدید سیاسی دباؤ کے زیر اثر کارروائی سے گریز کررہی ہے ۔ اووربلنگ، زائد یونٹس ڈالنے، اوورچارجنگ، ایوریج ڈالنے کے نت نئے طریقوں کے ثبوت موجود ہیں اور بد عنوان افسران کارروائی سے محفوظ ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -