سرائے سدھو اور کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے

سرائے سدھو اور کہروڑ پکا میں سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے سدھو، کہروڑ پکا(نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر) ملک میں ہونیوالی دہشتگردی کے پیش نظر شروع ہونیوالا سرچ آپریشن (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
جاری ہے سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کیمطابق آر پی او ملتان کی ہدایت پر پولیس اور حساس اداروں کا تھانہ سرائے سدھو کے علاقہ موضع باقر پور میں سرچ آپریشن ،32گھروں کی تلاشی ،58افراد کی بائیومیڑک تصدیق ،دو افراد گرفتار اسلحہ برآمد مقدمات درج ،چار ،مشتبہ افراد بھی زیر حراست لے لیے گئے کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پولیس تھانہ صدرکہروڑپکانے ایلیٹ فورس اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ نواحی علاقہ بستی گول میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 22سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 38افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی جب کہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔