خیبرپختونخوا میں خطیر لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے :حبیب الرحمٰن
بونیر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر عشر زکواۃ حاجی حبیب الرحمان خان نے کہاہے کہ اپنے دور اقتدار کے چار سالہ دور میں اپنے حلقہ پی کے 78 میں اربوں روپے کے بڑے بڑے میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔جن میں بہت سے اہم منصوبے مکمل ہوچکے ہے ۔یو نین کونسل ریگا میں ایک ارب 18 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔مگر اربوں روپوں کی منصوبوں میں کوئی مجھ پر ایک روپے کی کمیشن اور رشوت ثابت نہیں کرسکے گی ۔اے این پی کے دور حکومت میں صرف فائیلوں کی حدتک منصوبے تھے ۔زمین پر اسکے دور دور تک کو ئی نشان نہیں تھے ۔پختونوں کے نام نہاد دعویداروں کے دور حکومت میں لاکھوں عوام کو زبردستی اپنے گھروں سے نکال کر انہیں علاقہ چھوڑ نے پر مجبو رکیا اور انکے سروں پر امریکہ اور یورپی ممالک سے اربوں ڈالرز وصول کئے ۔معمولی ممبر سے لیکر وزیر تک سب کرپشن میں ملوث تھے ۔کارکن الیکشن کے لئے تیاریاں شروع کرے کیونکہ پانامہ لیکس کی وجہ سے الیکشن قبل از وقت بھی ہوسکتاہے ۔رمضان کے بعد بڑے بڑے منصوبوں کے افتتاح کرتے وقت بڑے بڑے جلسے منعقد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ریگا میں تین کروڑ ناوی ڈھنڈ تا بیشپور روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے جماعت اسلامی حلقہ پی کے 78 امیر انجبنئر ناصر علی خان ،شاہ روم باچا ۔ڈاکٹر فضل یزدان نے بھی خطاب کئے ۔صوبائی وزیر نے تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دوکلومیٹر ناوی ڈھنڈ تا بیشپور روڈ کا افتتاح کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بونیر کی ترقی جماعت اسلامی کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بونیر کو یو نیورسٹی کا درجہ دینا اور اسکے لئے کروڑوں روپے فنڈز فراہم کرنا جماعت اسلامی کا کارنامہ ہے ۔بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں ایک کروڑ چالیس لاکھ رروپے کی واٹر سپلائی سکیم پر عنقریب کام شروع ہوگا جس سے سواڑی بازار کے تاجربرادری کے لئے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام پر کو ئی احسان نہیں ہے یہ عوام پر مجھ پر حق ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت نے چار سالوں کے دوران اداروں کو ٹھیک کرنے پولیس کو سیاست سے ازاد کرنے ۔پرائمری سطح پر قران کی تعلیم لازمی جبکہ ہائی سطح پر قران ترجمہ کے ساتھ لازمی قرار دیاہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبہ خیبر پحتون خواہ کے ساتھ مالی تعاون نہیں کررہی ہے ۔ہم ائندہ بجٹ میں نئے منصوبوں کی بجائے پرانے منصوبوں کو مکمل کرنے پر دتوجہ دیں گے ۔