آل فاٹا خیبر پختونخواہ کرکٹ ٹورنامنٹ باجوڑایجنسی نے جیت لیا

آل فاٹا خیبر پختونخواہ کرکٹ ٹورنامنٹ باجوڑایجنسی نے جیت لیا

  

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) آل فاٹا خیبر پختونخواہ کرکٹ ٹورنامنٹ باجوڑایجنسی نے جیت لیا۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں آل فاٹا کے پی کرم ایجنسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں باجوڑایجنسی نے خیبر گرین کو شکست دیکر فاٹا کے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں آل فاٹا کے پی کے سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا جس میں 14ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں خیبر گرین نے ایف آر پشاور جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں باجوڑایجنسی نے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میچ میں باجوڑایجنسی کے کپتان ولایت محمد نے ٹاس جیت کر مقررہ 15اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے جس میں عبداللہ نے60، ولایت محمد 63ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔ خیبر گرین کی طرف ساجد نے3جبکہ نہال نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں خیبر گرین کی پوری ٹیم 103رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ باجوڑایجنسی کی جانب سے عطاء الرحمن نے3، برہان اور سیراج نے3,3وکٹیں حاصل کی ۔ اسی طرح باجوڑایجنسی نے فائنل میچ 58رنز سے جیت کر فاٹا کے چیمپئن بننے کا اعزازاپنے نام کرلیا۔ دریں اثناء باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل نے اس شاندار کامیابی پر پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑانجینئر عامرخٹک ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل نیئر زمان ،سپورٹس حلقوں اور باجوڑایجنسی کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -