تحریک انصاف نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا‘ ظہور مہمند

تحریک انصاف نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا‘ ظہور مہمند

  

تخت بھائی ( نمائیندہ تحصیل رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ظہور خان مہمند نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے صوبے کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے خیبر پختونخوا میں ترقی کا پہیہ روک گیا ہے پختون قوم کو موجودہ حکومت نے ایک سازش کے تحت تاریکی کے طرف دھکیل دیا ہے پی ٹی ائی کے اپنے ہی ورکر اپنے ممبران پر کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگاتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں پختو نخوا کے 67سالہ محرومیوں کا آزلہ کرکے ثابت کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختونوں کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے رمضان المبارک کے بعد پی کے 26میں اپنے اور پارٹی قوت کا مظاہرہ کرکے دکھاوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی نیوز کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اے این پی تحصیل تخت بھائی کے جائنٹ سیکرٹری سعید دیروی اورپختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما محمد رفیع بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے شروع ہی دن سے پختون قوم کے غضب شدہ حقوق حاصل کرنے کے لیے عملی جہدوجہد کرتے ہیں اور پختونوں کے وسائل پر اپنا اختیار چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پی ٹی ائی نے پختون قوم کو ایک سازش کے تحت ذلیل و خوار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی سے پختون قوم بے روزگاری کے شکار ہو گئے ہیں ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں خیبر پختو نخوا میں ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھا دیا ہے پورے خیبر پختونخوا میں ترقی کا سفر جا ری تھا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے سوات بونیر اور باجوڑ میں امن و امان قائم کیا تھا اور ملاکنڈ ڈویژن میں اسلامی نظام نا فذ کیا تھا انہوں نے کہا کہ امیر حیدر خان ہوتی نے تعلیم ،صحت ،مواصلات ،ابپاشی اور بجلی کے مد میں اربوں روپے کا فنڈز صوبے میں خرچ کیا تھا انہوں نے کہا کہ امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع مردان میں انقلابی اقدامات اٹھائے تھے اور صوبے کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ضلع مردان میں باچا خان میڈیکل کالج ،عبد الولی خان یونیورسٹی ،ایسٹرن اور ویسٹرن بائی پاس ان کی مرہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد پی کے 26میں اپنے قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے اور انشاء اللہ پارٹی کے تمام قائدین کو اس میں شرکت کی کریں گے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں خیبر پختونخوا پر عوامی نیشنل پارٹی اور سرخ جھنڈے کی حکومت ہوگی اور خیبر پختو نخوا سے سونامی کا جنازہ نکال کرکے دم لیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -