شیرگڑھ‘ ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

شیرگڑھ‘ ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ پولیس کے حدود میں دوموٹر سائیکل حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے پولیس تھانہ شیرگڑھ کے بالمقابل قاسم خان بانڈہ روڈ پر 7روز قبل سڑک پر کھڑی ڈاٹسن اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 70سالہ شخص شیردل موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا زندگی کی بازی ہارگیاجبکہ شاہراہ ملاکنڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی میں ٹکر کے نتیجے میں سڑک پر گرنے اور ٹرالر کے نیچھے آنے پر دوموٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے شیرگڑھ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل پولیس تھانہ شیرگڑھ کے بالمقابل قاسم خان بانڈہ لنک روڈ پر سڑک پر کھڑی ڈاٹسن اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 70سالہ شخص شیردلولد انور خان موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا زندگی کی بازی ہارگیامتوفی پشاور کے ہسپتال میں ایک ہفتہ تک زیر علاج تھا زخمی شخص کے سراور پیٹ کے اندرونی حصوں میں شدید چوٹیں آئی تھی مگر ان کو بچانے کی تمام کوششیں رائیگاں چلی گئی اور وہ چل بسے اتوار کے روز متوفی کو شیرگڑھ کے قبرستان میں دفنادیاگیامتوفی ایریگیشن کے سابق چیف انجینئر رقیب خان ، ممتاز سیاسی سماجی کارکن ملک اکبر علی ، سابق ناظم شیرگڑھ ملک وارث خان اور ملک کابل خان کے رشتہ دار تھے یاد رہے کہ اس حادثے میں موٹر سائیکل چلانے والا23سالہ بلال ولد موسیٰ خان نے موقع پر دم توڑ دیاتھاجبکہ شیرگڑھ کے مقام پر دوسرے حادثہ میں شاہراہ مالا کنڈ پر ٹوٹل سی این جی پمپ کے قریب دو موٹر سائیکل سوارسوزوکی کی ٹکرسے گر کر شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کئے گئے شیرگڑھ پولیس کو موصولہ مراسلے کے مطابق شدید زخمی اسد ولی ولد فردون ولی ساکن اڈہ پشاور گلشن رحمان نے بتایا کہ میں اپنے ساتھی سلمان ولد نواب خان کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پرمردان کی طرف آرہے تھے جب ہم ٹوٹل سی این جی شیرگڑھ کے قریب پہنچے تو اس وقت اچانک سوزوکی نے ہمیں ٹکر مار دی جس سے ہم دونوں سڑک پر گر گئے کہ اس دوران میرے پاؤں ایک ٹریلر کے نیچے آکر بری طرح زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا ساتھی بھی زخمی ہو گیا شیر گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -