باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم‘ عدالت عالیہ آج کیس کی سماعت کرے گی

باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم‘ عدالت عالیہ آج کیس کی سماعت کرے گی

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) باردانہ اجراء کی غیرمنصفانہ تقسیم ،عدالت عالیہ آج کیس کی سماعت کرے گی کسانوں کی امیدیں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

عدالتی فیصلے سے جڑ گئیں،ڈی جی خوراک سمیت ملتان اور ڈیرہ ڈویثر ن کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھی اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے ۔اس ضمن میں باردانہ کی غیر منصفانہ تقیسم کے حوالے سے دائر درخواستوں پر عدالت عالیہ ملتان بینچ نے صوبہ بھر میں کسانوں کو گندم خریداری کیلئے باردانہ کا اجراء روکنے کا حکم دیتے ہوئے 15مئی کی تاریخ مقر ر کی تھی جس کے باعث مذکورہ کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں ڈی جی خوراک سمیت ملتان اور ڈیرہ ڈویثر ن کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھی اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے ۔باردانہ کی بند ش اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسانوں کی امیدیں مذکورہ عدالتی فیصلے سے جڑ کر رہ گئی ہیں ۔کسان نمائندہ تنظیموں کے مطابق مذکورہ عدالتی فیصلہ درحقیقت گندم کے کسانوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -