بالمیکی برادری نے وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار سچے پاکستانیوں کی طرح ادا کیا‘ چودھری غلام مرتضیٰ
ہارون آباد(نامہ نگار)پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی ہارون آباد ملک محمد ریاض خلجی کے ہمراہ جناح ہال (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
میں منعقدہ سادہ پر وقار تقریب میں بالمیکی ہندو برادری میں ہولی کے حوالہ سے پنجاب حکومت کے تحائفی چیکس تقسیم کیے بالمیکی برادری کے چھ افراد کو یہ تحائف دئیے گئے اس موقع پر خطاب میں چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کہا کہ بالمیکی برادری نے وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار سچے پاکستانیوں کی طرح بطریق احسن ادا کیا ہے اور ان کے جذبات اور عمل قومی دھارے میں ان کے نمایاں پہلوؤں کے آئینہ دار ہیں حکومت پنجاب نے ہمیشہ اقلیتی برادری کی خوشیوں اور ان کے تہواروں کو مزید پر مسرت بنانے میں ہر ممکن کاوش کی ہے تحائفی چیکس اس سلسلہ کی کڑی ہیں ۔