محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے افسران سکول سربراہان کے چارج الاؤنس میں اضافہ کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے افسران سکول سربراہان کے چارج الاؤنس میں اضافہ کی ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن اتھارٹیز سمیت افسران تعلیم اور سکولز سربراہان کے چارج الاؤنس میں 15سے30 ہزار روپے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

تک اضافے کی سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے جبکہ پی ایس ٹی‘ ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی سمیت دیگر کیٹگری کے اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ کرنے کی سمری بھی بھجوا دی ہے ۔ دریں اثنا ایم سی سکولز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں ضم ہونے کے بعد ان کے 740اساتذہ کی سروس بکس سی ای او آفس نے مانگ لی ہیں جبکہ ایم سی سکولز کے کلیریکل سٹاف کو لینے سے انکار کر دیا ہے جن کے تبادلے کارپوریشن کے مختلف شعبوں میں کئے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -