کوٹ ادو ‘ بہن اغواء کے طعنوں سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

کوٹ ادو ‘ بہن اغواء کے طعنوں سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بہن اغواء کے طعنوں سے دلبرداشتہ25سالہ نوجوان نے کنپٹی پر پسٹل کا فائر مار کر خود کشی کر لی،پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کے موضع ڈانڈے والہ میں غلام عباس کورائی کی جوا ں سالہ بیٹی عائشہ بی بی کو 2سال (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

قبل پھوپھی زاد ذیشان نے اغواء کیا تھا جس کا تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ بھی درج ہواتھا،عائشہ بی بی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنے خاوند کے حق میں بیان دیکر خاوند کے ساتھ چلی گئی تھی جس پر پولیس نے اغواء کا درج ہونے والا مقدمہ خارج کر دیا تھا،ہمشیرہ کے غواء پر اہل علاقہ الطاف کو طعنے دیتے تھے اس حوالے سے عائشہ کے بھائی الطاف کورائی کی کئی بار اپنے بہنوئی ذیشان سے لڑائی بھی ہوئی او ر برادری نے کئی بار ان میں صلح بھی کرائی،بہن کے اغواء کا لوگوں کی طرف سے طعنہ دینے پر الطاف بہت پریشان تھا ۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -