سابق ناظم ضیا ء اللہ خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے ممبرا شفاق عمرزئی کے بڑے بھائی سابق ناظم ضیا ء اللہ خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں عمرزئی میں ادا کر دی گئی ۔ مرحوم کی رسم قل کل بروز منگل ان کے آبائی گاؤں کلاڈھنڈ عمر زئی میں ادا کی جائے گی۔ ،تمام دوست و احباب سے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔