ہنگو میزان کمیٹی نے امن اور تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا:احسان اللہ

ہنگو میزان کمیٹی نے امن اور تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا:احسان اللہ

  

ھنگو( زاہداللہ بنگش )ہنگو میزان کمیٹی نے امن اور تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکیا ہے عوام معمولی نو عیت کے تنا زعات کو کمیٹی کے ذریعے حل کرواسکتے ہیں لہذا کمیٹی کے ممبران غیر جانبداری سے عوامی مفادات کے لیئے کام کریں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ھنگو احسان اللہ خان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے صدر تھانہ میں میزان کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیاجس میں ڈی ایس پی عمر حیات ،ایس ایچ او شازیب خان ، خٹک بانڈہ ،توغ سرائے،انار چینہ کے قومی مشران اور میزان کمیٹی کے ممبران بھی مو جود تھے اجلاس میں میزان کمیٹی ممبران نے پولیس اسٹیشن صدر کی حدود میں میزان کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں ڈی پی او ہنگو کو تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر احسان اللہ خان نے کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی و اخلاقی بعد میں بد امنی اور لا قانونیت کا باعث بنتے ہیں بد اعتمادی بڑھنے سے ہی نفرتیں بڈھتی ہیں ایسے میں میزان کمیٹی سے رجوع کر کے عوا م اپنے مسائل حل کراسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے پولیس اور عوامی نظام پر بوجھ کم ہو تاہے اور معاشرے میں فراخدلی ،امن ایک دوسرے کے احترام کے جزبات فروغ پاتے ہیں احسان اللہ خان نے ممبران کو ھدایت کی کہ میرٹ ،انصاف غیر جا نبداری سے فیصلے کریں ایسا کرنا عظیم عبادت کے مترادف ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -