پاکستان جلد ترقی یافتہ ملک بن جائیگا

پاکستان جلد ترقی یافتہ ملک بن جائیگا

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سٹینڈنگ کمیٹی کالونیز محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ پاکستانی کے عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مربوط لائحہ عمل پرپیرا عمل ہے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان موجودہ بحرانوں سے نجات حاصل کرکے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہو گا، بلاتفریق لوگوں کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں،اتحادی مضبوط گروپ کی مقبولیت کا گراف اوپر جاتا دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہیں ، کارکردگی کی بنیاد پرآئندہ الیکشن میں بھی بھرپورکامیابی حاصل کریں گے ، یہ بات انہوں نے فلاحی ادارہ شان کے زیراہتمام مادرز ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام میں جس طرح والدین کی عظمت اور ان کی خدمت کے احکامات ہیں ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم سال میں صرف ایک دن ان کی خدمت کے لئے منائیں،کیوں کہ جس معاشرہ اور مذہبی اقدار میں ہم پروان چڑھے ہیں وہاں ہمارے دن رات والدین کی دعاؤں کی بدولت ہیں اور ماں جیسی عظیم ہستی کیلئے ایک دن منانا میرے خیال میں بخل سے کم نہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے اور مجھ اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون الیکشن لڑتا ہے اور کون نہیں کیونکہ مجھے امیدواروں نے نہیں مجھے عوام نے ووٹ دینا ہے ۔اس موقع پرمحمدسعود گرمانی ، عتیق الرحمن خان گورمانی ،حاجی غلام رضا گرمانی، عمران عباس بھٹی، مہرطارق سعید، احسن گرمانی ، اسمعیل حسن گورمانی ، خلیل گورمانی ،حافظ نوید بلوچ ، کاشف امین مغل ، مظہر اقبال سہرانی ، عبدالاحد رندھاوا، محمداصغر ،وزیرعلی خاص خیلی، فیصل خان ترین ، ارسلان شاہد چانڈیہ، میثم عباس بھٹی، میاں فاروق چھجڑہ، موجودتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -