امن کیلئے حکومتی کوششیں قابل قدر ہیں

امن کیلئے حکومتی کوششیں قابل قدر ہیں

  

چنی گو ٹھ ( نا مہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مخدوم (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ پا کستان میں قیام امن کے لیئے مسلم لیگ ن کی حکو مت کی کو ششیں قابل ستائش ہیں ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شر یف کی زیر نگرانی پا کستان تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئر مین یو نین کو نسل مہند ملک راشد محمود نائچ کے ہمراہ صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 20مئی کو مہند شر یف میں چیئر مین ملک راشد محمود نائچ کی دعوت پر بجلی کی چودہ اور سوئی گیس کی آٹھ بستیوں میں منصوبہ جات کا باقاعدہ اففتاح کیا جا ئے گا ۔ایم این اے نے کہا کہ حلقہ این اے 183میں اربوں روپے مالیت کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب جلد او چشریف کا دورہ کر یں گے اور بہت بڑے منصوبے کا اعلان کر یں گے ۔ علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے جرات مندانہ فیصلوں اور مثبت پا لیسیوں کی وجہ سے معیشت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -