حلقہ 233 کیلئے 81 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری

حلقہ 233 کیلئے 81 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری

  

گگو منڈی)نامہ نگار ) صوبائی حلقہ 233کے لیے 81(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے منظور ہو چکے ہیں جن میں 13کروڑ روپے ٹف ٹائلز ،سٹریٹ سولنگ پر خرچ ہونگے شہر اور کچی آ بادیوں کی تمام گلیوں میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آ رائیں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سالانہ بجٹ 2017.18میں حلقہ پی ۔پی 233کے لیے 81کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں جن میں چک نمبر 257۔ای۔ بی ماڈل ویلج کی تعمیر ،چک نمبر 329۔ای۔ بی ۔شہزاد ٹاون ۔سٹلائٹ ٹاؤن ۔بابر سینما تا فوارہ چوک ۔عظیم آ باد ۔چک نمبر 493۔ای۔ بی کی سڑکوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ بورے والہ شہر اور ملحقہ 23کچی آ بادیوں میں ٹف ٹایلز ۔سٹریٹ سولنگ کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -