تخت بھائی ‘ آئی ٹی ٹیچرز کا اجلاس‘ مستقلی کامطالبہ

تخت بھائی ‘ آئی ٹی ٹیچرز کا اجلاس‘ مستقلی کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (نامہ نگار) تین برس قبل این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے گئے سینکڑوں کوالیفائیڈ آئی ٹی ٹیچر ز نے انہیں مستقل نہ کرنے اور انکی جگہ دوبارہ نئے ٹیچرز بھرتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری طورپر اپنا ظالمانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مستقل نہ کرنے پر اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرینگے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نصیر کلے میں آئی ٹی ٹیچرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ریجنل کوارڈینیٹرماجد کھٹانہ منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر عرفان احمد،ضلع مردان کے کوارڈینیٹر آفتاب الدین ، فنانس سیکرٹری عثمان الدین ، حلیم سید ، نصیر احمد اور نوید قاسم سمیت دیگر عہدیداروں اور آئی ٹی ٹیچرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پچھلے تین سالوں سے مختلف سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم کیلئے آئی ٹی آئی ٹی ٹیچر ز اور لیب اسسٹنٹ کو باقاعدہ این ٹی ایس اور انٹر ویو کے ذریعے بھرتی کیئے تھے ۔ لیکن اب انہیں تین برس مکمل ہونے کے بعد مستقل کرنے کی بجائے انہیں فارغ کرکے نئے اساتذہ کو اسی طریقہ کار پر بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا جارہے ہے جوکہ ان کو الیفائیڈ آئی ٹی ٹیچر ز کے ساتھ زیادتی اورتعلیم کے ساتھ مذاق ہے ۔صوبائی حکومت کی ان اقدام سے جو بچے زیر تعلیم ہے ان کی تعلیم ماحول پر برا اثر پڑ جائیگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت 2020کی لازمی کمپیوٹر لیٹر یسی مد نظر رکھتے ہوئے تین سال این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کئے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔