ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں
خان پور (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
شفیع نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب خاص طور پر ضلع رحیم یار خان میں ترقیاتی کاموں اور مختلف میگا پراجیکٹ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جن پر پورے ضلع میں اور خاص طور پر خان پور میں سیوریج، میٹل روڈز اور ٹف ٹائل جیسے منصوبوں پر کام شروع ہے۔ زیر تعمیر سیوریج منصوبے سمیت کسی بھی ترقیاتی کام کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کرپشن میں ملوث سرکاری ملازمین اور ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر ایکسین پبلک ہیلتھ رحیم یار خان اختر عباسی اور ایس ڈی او مہر اسد اللہ سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میٹنگ میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے منظور شدہ گرانٹ عوام کے خون پسینے کی محنت سے حاصل کئے گئے ٹیکسوں سے حاصل ہوتی ہے حکومت عوام کے پیسے کی امین اور محافظ ہے عوام کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کی جائے گی اور انشاء اللہ امسال سیوریج پراجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر سب انجینئرز ظرف عباس، محمد فضل، غیاث الدین بلبن قریشی، جام عبدالمجید جاوید‘ جہانزیب عرف جولی بھی موجود تھے۔