کوہاٹ‘ ایس این جی پی ایل کیمپ میںآتشزدگی سے ڈرائیور جاں بحق

کوہاٹ‘ ایس این جی پی ایل کیمپ میںآتشزدگی سے ڈرائیور جاں بحق

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سوئی نادرن گیس کمپنی لاچی کیمپ میں اگ بھڑک اٹھی کرین ڈرائیورموقع پرجان بحق، بتایاجاتاہے کہ اتوارکی صبح لاچی میں قائم ایس این جی پی ایل کیمپ کے باہرکرین ڈرائیوراقبال ڈیوٹی میں مصروف تھاکہ اس دوران اوپربجلی تاروں سے ٹکرانے کے باعث اگ لگ گئی جسکے نتیجے میں ڈرائیوراقبال خان جنکاتعلق ملتان سے تھا موقع پر جان بحق ہوگیاجبکہ اگ سے کمپنی گاڑی کوبھی نقصان پہنچااطلاع پر فائربریگیڈلاچی عملہ موقع پرپہنچااورمقامی لوگوں کی مدد سے لگی آگ پر قابوپالیاگیا معلوم ہواہے کہ sngplجیسی بڑی کمپنی کے پاس مقامی سطح پرایمرجنسی کیلئے فائرگاڑی نہیں تھی اورلاچی ٹی ایم اے کی گاڑی نے آکرایمرجنسی میں مددکی جبکہ حسب سابق لاچی فائربریگیڈعملے کی کمی بھی محسوس کی گئی جس کیلئے باربارعوامی نمائندوں اورحکام کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -