وزیر اعظم کا دورہ چین مزید خوشحالی لائیگا

وزیر اعظم کا دورہ چین مزید خوشحالی لائیگا

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے وزیراعلی چین کے دورہ پر گئے ہیں جس کی وجہ سے سی پیک منصوبہ کے علاوہ بھی چین اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے وزیراعظم کے دورہ چین سے پاکستان میں ترقی کے مزید مواقع میسر آئینگے انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی ا ور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے تمام تر رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہوا ہے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ملکی معشیت کو مضبوط بنا دیا گیا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -