خان صاحب اب الزامات کی سیاست سے کام نہیں چلے، حنیف عباسی

خان صاحب اب الزامات کی سیاست سے کام نہیں چلے، حنیف عباسی

  

راولپنڈی(صباح نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں تو دوسری طرف وزیر اعلی پرویز خٹک وزیر اعظم کے ساتھ چائے پی رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کو وزیر اعظم مان لیا ہے اتوار کے روز ایبٹ آباد میں عمران خان اور شیخ رشید کی تقاریر میں لگائے گائے الزامات کے جواب میں کہا کہ راولپنڈی میں صفائی کا نظام دیکھیں ہسپتال دیکھیں سب کام نواز شریف اور ن لیگ نے کروائے نوجوانوں کے لئے کھیل کے میدان بنائے میٹرو بنائی جس میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شیخ رشید راولپنڈی میں کسی شہری کے دکھ درد میں شامل نہیں ہوتے ان کا کہنا تھا کہ اب الزامات کی سیاست سے کام نہیں چلے گا الزام لگا نا عمران خان کی پرانی عدات ہے قوم ان کی اس عادت سے واقف ہی نہیں بلکہ ان کی باتوں کو سیریس ہی نہیں لیتی کیوں کہ وہ تواتر کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا ،انہوں نے کہا چہ پدی ،چہ پدی کا شوربہ ،نوازسے کیا مقابلہ کرو گے ان کے کارکنوں سے مقابلہ کرو۔ این اے 55اور 56 سے پارتی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت ہی کرے گی ،مجھے ٹکٹ نہ بھی ملا تو نواز شریف کا کارکن ہی رہوں گا۔

حنیف عباسی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -