عسکری اداروں کو لڑانے کی کوشش قابل مذمت ہے، بلال شفیع

عسکری اداروں کو لڑانے کی کوشش قابل مذمت ہے، بلال شفیع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ڈان لیکس او رپانامہ پیپرز کو سیاسی مقاصد کے لئے بطور زینہ استعمال کرنے والے ماضی کی طرح اس سازش میں بھی ناکام ہونگے. پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی زندگی ملک میں ہونے والے حکومتی اقدامات کی ڈور سے بندھی ہوئی ہے. ملک میں جب کوئی درست یا غلط واقعہ پیش آتا ہے دونوں سیاسی مخالف نئی سیاسی دوکان کھول لیتے ہیں. حکومت اور عسکری اداروں کو ایک دوسرے کے مقابل لانے کی کوششیں ماضی کی طرح ناکامی سے دوچار ہونگی اور ملک میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں خوشحالی کا سفر جاری رہے گا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے. اقتدار تک پہنچنے کے لیئے سیاسی مخالفین کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ چومکھی لڑائی ریاست کے عظیم تر مقاصد کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے. مشرف آمریت میں سندھ سے قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینے والے واحد رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع مرحوم کے صاحبزادے بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ پاکستان کے عوام 2013 سے آج تک میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہر صوبائی انتخابات، بلدیاتی انتخاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے انتخابات میں عوام کی لازوال تائید نے میاں محمد نواز شریف کو قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستانی تاریخ کا مقبول ترین رہنما ثابت کیا ہے جو ہمارے مخالفین کی سیاسی پسپائی ہی نہیں سیاسی انجام کا بھی آغاز ہے . آنے والے دن مہینے اور سال قائد اعظم ثانی میاں محمد نواز شریف کے تجربات، حب الوطنی اور وژن سے استفادے کے دن ہونگے. پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر بحران سے سرخرو ہوگی اور ان شا اللہ آئندہ انتخابات میں بھرپورکامیابیوں کے ساتھ دنیا کی واحد ایٹمی اسلامی ریاست پاکستان کو دنیا کی امامت کے منصب تک لے جانے کے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -