میئرکراچی کا نعت خواں منیبہ شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس

میئرکراچی کا نعت خواں منیبہ شیخ کے انتقال پر اظہار افسوس

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے ملک کی ممتاز نعت خواں منیبہ شیخ کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے ساری زندگی مدحتِ رسولؐ میں بسر کی اور پاکستان سمیت دنیابھر میں اپنی سحر انگیز آواز میں نعت خوانی میں ایک مفرد مقام حاصل کیا، حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی بھی عطا کیا اور ان کی آواز میں پیش کی گئیں نعتیں آج بھی سننے والوں کو بے حد متاثر کرتی ہیں۔ منیبہ شیخ سچی عاشق رسولؐ تھیں اور نعت خوانی کے ساتھ ساتھ انہوں نے شعبہ تعلیم میں بھی اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -