محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، سید ناصر شاہ

محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، سید ناصر شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محنت کشوں کے حقو ق کا تحفظ اور انکی فلا ح بہبو د حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اس سلسلے میں ہر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنا یا جا ئیگا۔ان خیالات کا اظہار نا صر حسین شاہ نے وزیر محنت ہیو من ریسورس کا قلمدان سنبھا لنے کے بعد ادارے کے مختلف شعبو ں کے سر براھا ن کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری لیبر سعید احمد اعوان،کمشنر سوشل سیکوریٹی فاروق اعوان، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ آصف علی میمن ،ڈائر یکٹر لیبر خادم علی بھٹی ،ڈائریکٹرجنرل نیلا ٹ ،شیخ امتیا ز علی ،سیکرٹری سندھ مائینزویلفیئر بو رڈ محترمہ شاھین نثار ،مائینز ویلفیئر لیبر بورڈ آرگنا ئزیشن سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ وزیر صنعت سندھ محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس مو قعہ پر مو جو د تھے ۔تعارف کے بعد تمام شعبو ں کے سر براھان صو با ئی وزیر کو اپنے اپنے شعبو ں کے کام ،ذمہ داریوں اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکریٹری لیبر نے اس مو قع پر پر صوبا ئی وزیر کو مجموعی طور پر محکمہ محنت سندھ کی جا نب سے محنت کشوں کیلئے کیئے جا نے والے اقدامات اور انتظامی معاملات کے حوالے سے بتایا ۔وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے اس مو قع پر کہا کہ صنعتی پہیہ رواں رکھنے اور معاشی ترقی میں محنت کش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور صحت مندو خوشحال مزدور ہی صنعت اور تجا رت کی صحت مندانہ سرگرمیو ں کا ضامن ہے ۔پاکستان پیپلز پا رٹی ملک کی وہ واحد جما عت ہے جو محنت کشوں کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے اور انکی ویلفیئر کیلئے ہمیشہ کو شاں رہتی ہے ۔مجھے پارٹی نے جو یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے میر ی ہر ممکنہ کو شش ہو گی کہ میں پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے ویژن اور وزیر اعلی سندھ کی توقعات پر بھر پوراترو۔جو افسران اچھا کا م کرینگے وہ مجھ سے اچھی توقعات رکھ سکتے ہیں ،مگر جو افسران محنت کشوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات میں نا کام ہو نگے وہ کسی بھی قسم کی لا پر واہی یا کو تاہی کرینگے انکے خلاف سخت محکمہ جا تی کا روائی کی جا ئیگی ۔صوبا ئی وزیر نے افسران کو ہدائت کی کہ انسپیکشن کے نام پر تاجروں اور صنعتکا روں کو خواہ مخواں حراساں نہ کیا جا ئے ،بلکہ ان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کیا جائے ۔آخر میں انھو ں نے کہا کہ صنعتوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں اور معاشی ترقی کیلئے آجر اور اجیر کے درمیان خوشگوار تعلق کیلئے افسران اپنا مو ثر کردار اداکرے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -