کاک پٹ میں غیرملکی خاتون کپتان کے خلاف تحقیقات شروع

کاک پٹ میں غیرملکی خاتون کپتان کے خلاف تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)غیرملکی خاتون کو کاک پٹ میں سفرکروانے والے پائلٹ کیپٹن شہزاد عزیزکو پروازیں آپریٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے غیر ملکی خاتون کو جہاز کے ممنوعہ حصے میں سفر کرانے پر پروازیں آپریٹ کرنے سے روک کر معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایگزیکٹو آفیسر ایئرپورٹ ہوٹل رشید احمد، جی ایم پی این ایل کرنل زاہد اور کیپٹن زرک خان شامل ہیں۔تحقیقات کاآغاز آج(پیر) سے ہوگا۔ تحقیقاتی کمیٹی پرواز پرتعینات عملے اورکیپٹن شہزادعزیز کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ دوسری جانب کیپٹن شہزاد نے تحقیقاتی کمیٹی میں پالپاکا نمائندہ شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ کیپٹن شہزاد عزیز پر قومی ائر لائن کی ٹوکیو سے بیجنگ کی پرواز کی غیر ملکی خاتون مسافر کو کاک پٹ میں سفر کرانے کا الزام ہے۔ٹوکیو سے بیجنگ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے ایٹ فائیو ٹو کے پائلٹ شہزادعزیز غیرملکی لڑکی پر مہربان ہوگئے تھے، مذکورہ لڑکی جہاز کے ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک کاک پٹ میں رہی۔ایک مسافر نے کپتان شہزاد عزیز کی مہمان نوازی کی ویڈیو بنانا چاہی تو عملے نے اس پر پردہ ڈالنے کی پوری کوشش کی تھی۔