کراچی: تیز رفتارمسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: تیز رفتارمسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناتھا خان میں تیز رفتارمسافر کوچ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ کلفٹن میں بجلی اور ٹیلی فون کے تاروں میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق ناتھا خان برج کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت گل وارث کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت حبیب، خالد، وحید اور طیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر کلفٹن برج کے قریب ٹیلی فون اور بجلی کے تاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے پی ٹی ایس ایل بکس اور بجلی کے ٹرانسفارمر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لانڈھی گل احمد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ مومن آباد میں بھی نا معلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -