رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے نجی ہسپتال کا افتتاح کیا

رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے نجی ہسپتال کا افتتاح کیا

  

تخت بھائی (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے ملاکنڈ روڈ سری بہلول تخت بھائی میں نیا پرائیوٹ ہسپتال (رحمت میڈیکل سنٹر) کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع مردان کے صدر عنایت باچا ایڈوکیٹ،رحمت میڈیکل سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو اور مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رحمت گل ، پی کے 26کے صدر رفیق خان، یوتھ ونگ تخت بھائی کے صدر افتخار اعوان ،جنرل سیکرٹری اعداد خان ،صوبائی رہنما ڈاکٹر احسان اللہ مہمند ، ڈاکٹر نور اسلام ،مولانا نورالحق، ڈاکٹر نثار، اسحاق خان، نصیر خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اب غریب عوام کو پشاور، مردان اور دیگر شہروں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی وہ سب سہولیات اب آر۔ایم۔سی میں مہیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر بہت جلد ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د کیا جائیگا۔ جہاں پر غریبوں کو مفت ادویات اور معائنہ کیا جائیگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -