تحریک انصاف کے چیئرمین کی مشتاق غنی سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت

تحریک انصاف کے چیئرمین کی مشتاق غنی سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اتوار کے روزغنی باغ ایبٹ آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مشتاق احمد غنی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مشتاق احمد غنی سے ان کی والدہ ماجدہ اور ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔عمران خان کچھ دیر تک وہاں موجود رہے اور مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، صوبائی وزراء حاجی قلندر لودھی ، عاطف خان ،شاہ فرمان ، اکبر ایوب ، اراکین صوبائی اسمبلی زرگل خان ، سردار محمد ادریس ، ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -